مری سانحہ:بد قسمت اے ایس آئی کا پورا خاندان موت کے منہ میں چلا گیا

میڈیا ذرائع مطابق مری میں جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ کوہسار میں تعینات اے ایس آئی نوید اور ان کے خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں،جن کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق مری اور گلیات میں شدید برفباری اور گاڑیوں کے پھنس جانے کے باعث شدید سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہوچکی ہے، ان بدنصیب افراد میں تھانہ کوہسار میں تعینات اے ایس آئی نوید اور ان کا خاندان بھی تھا۔

سوشل میڈیا پر گاڑیوں میں ہی دم توڑنے والے افراد کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں، اور ایک ویڈیو کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ ویڈیو اے ایس آئی نوید اور ان کے اہل خانہ کی ہے، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کی اگلی سیٹ پر ایک کمسن بچی اور گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ایک خاتون اور ان کی گود میں ایک بچی جب کہ ساتھ ہی ایک بچہ ساقط حالت میں ہی موت کی وادی میں چلے گئے۔

میڈیا ذرائع مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ مری واقعے میں اے ایس آئی نوید ان کی 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوئے، جب کہ اے ایس آئی سمیت فیملی کے جاں بحق پانچ افراد کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں