چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے ملاقات

سندھ میں کرکٹ کو فروغ اور خصوصاً کراچی میںپی ایس ایل کے میچوں اور کرکٹ کے فروغ کیلئے تبادلہ خیالکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے سندھ میں کرکٹ کو فروغ اور خصوصاً کراچی میں PSLکے میچوں اور کرکٹ کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال کیا ، رمیز راجہ نے اس موقع پر سندھ حکومت کا ماضی میں PSLکے میچوں اور ویسٹ انڈیز سیریز میں بے پناہ تعاون کرنے پر PCBکی جانب اظہار تشکر کیا اور کہاکہ PCBکی خواہش ہے کہ PSLکے میچز اور آئندہ ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں بھی تعاون جاری رکھیں اس موقع پر کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کا ہر فرد خصوصاً وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی دلی خواہش ہے کہ کراچی میں کرکٹ ، قومی اور بین الاقوامی مقابلے تسلسل کے ساتھ ہوں اور اس سلسلے میں حکومت سندھ اور کراچی شہری انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی جیسا کہ ماضی میں تعاون کرتے رہیں ہیں ،کمشنر کراچی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو یقین دہانی کرائی کہ PSLکے کراچی کے میچز میں سیکورٹی سمیت ہر قسم کا تعاون سندھ حکومت کی جانب سے ہوگا اورکراچی میں دوران میچز شہر کو سجانے میں بھی ماضی کی طرح کراچی انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے جنرل منیجر محمد ارشد خان بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں