پشاور زلمی کا کراچی سے لاہور سفر، دلچسپ ٹریول وی لاگ جاری

پشاور زلمی نے اپنی ٹیم کی پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے کراچی سے لاہور سفر کا ٹریول وی لاگ جاری کیا ہے،جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ جمعرات سے لاہور میں شروع ہونے جارہا ہے۔

پشاور زلمی نے اسکواڈ کے کراچی سے لاہور پہنچنے کا ٹریول وی لاگ جاری کیا ہے جس میں کھلاڑیوں کی دوران سفر ایک دوسرے سے شرارتیں اور انہیں لڈو کھیلتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پشاور زلمی لاہور میں شاندار کارکردگی دکھانے کو تیار ہیں اور ٹیم لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج پہلا پریکٹس سیشن کرے گی۔

پشاور زلمی 10 فروری جمعرات کو ایونٹ کی اب تک کی ناقابلِ شکست ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف اپنا چھٹا میچ کھیلے گی۔

پشاور زلمی اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے اور ٹیم اب تک 5 مقابلے کھیل کر 2 میں کامیاب ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں