ملک میں کورونا کیسز کی شرح 7 فیصد ہوگئی

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں دوران مہلک وائرس سے مزید 44 افراد جاں بحق جبکہ 3 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.01 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 7.01 فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 44 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ 1640 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں