ثقلین قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ،محمد یوسف بیٹنگ،شان ٹیٹ بولنگ کوچ مقرر

پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ، سابق کرکٹر محمد یوسف کو قومی ٹیم کا بیٹنگ اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولرشان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا،جبکہ نئی تقرریاں 12 ماہ کے لیے ہوئی ہیں۔

شان ٹیٹ آسٹریلیا کےخلاف سیریز کی تیاریوں کےدوران قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمےداریاں سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف ہوں گے جب کہ ثقلین مشتاق کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عبدالمجید فیلڈنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ کی تقرریاں 12 ماہ کے لیے ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں