بیرون ملک سفر کے لیے بوسٹر ڈوز کی فیس ختم

وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن مطابق بیرون ملک سفر کے لیے انسداد کرونا ویکسین کی بوسٹر شاٹ کی فیس ختم کردی گئی، بیرون جانے والے مسافر اب بوسٹر ڈوز فری لگواسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے بیرون ملک سفر کے لیے بوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بیرون ملک جانے والے اپنے ڈاکیومنٹ دکھا کر فری بوسٹر لگواسکیں گے۔

وزارت صحت کا کہنا ہےکہ عام پبلک کے لیے بوسٹر ڈوز پہلے بھی فری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں