ایمنسٹی میں 10کھرب روپے وائٹ ہوئے، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے چیئرمین اشفاق احمد نے فارما انڈسٹری کی ہڑتال کی دھمکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فارما انڈسٹری کوئی خیراتی ادارے نہیں ہیں۔

ہڑتال کی دھمکی دینے کا وقت گزر گیا،ایمنسٹی میں تقریباً 1000 ارب روپے وائٹ ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین ایف بی آرکا کہناتھا کہ فارما انڈسٹری کوئی خیراتی ادارے نہیں ہیں، ہڑتال کی دھمکی دینے کا وقت گزر گیا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق کام کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی ایمنسٹی میں تقریباً 1000 ارب وائٹ ہوئے لیکن استعمال نہیں ہورہے، اسی لیے ہم ایمنسٹی فنانسنگ کی حوصلہ افزائی نہیں کرنا چاہ رہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس بار بار جانے سے ہمارے معاملات پیچیدہ ہوئے ہیں، ملک میں سیلزٹیکس کی شرح بلند ہے، بجٹ میں مراعات ختم کرکے سیلزٹیکس کا ریٹ کم کرنے پر توجہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں