33 نیوز” سرین ٹاور ملتان کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کرنے پر سعودی عرب کے قومی دن کی خوشی میں پندرہ فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے یہ اعلان جدہ میں سیرین ٹاورملتان کی جانب سے سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر، نوشین کلچرل اینڈ آرٹ کی سربراہ نوشین وسیم کے تعاون سے ایک رنگارنگ موسیقی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار ذیشان روکھڑی نے سماں باندھ دیا۔جدہ کے ایک شاندار ریسٹورانٹ میں سیکڑوں پاکستانیوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گلوکار کو سنا ذیشان روکڑی نے سرائیکی، پنجابی،اور پشتو میں گانے گا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور جھومنے پر مجبور کر دیا۔اس موقع پر ذیشان روکڑی نے سعودی حکومت کو قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ یہاں غیرملکیوں کی تفریحات کا خیال رکھتی یہاں ذرمبادلہ کمانے والے سعود ی عرب سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ تقریب میں سیاسی، سماجی شخصیات کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ القبہ لاو نج نے سرین ٹاور کے تعاون سے مہمانوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔اس موقع پر سرین ٹاور کے سی ای او ملک طاہر نواز نے کہا کہ سرین ٹاور پنجاب کی سب سے خوبصورت عمارت ہوگی۔ اس موقع پر نوشین وسیم نے حاضریں سے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں تاکہ وہاں کی صنعت ترقی کرے اور سمندر پار پاکستانی ملکی مصنوعات میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ ملک طاہر نواز کے علاوہ پراجیکٹ کی دیگر انتظامیہ ملک زوہیب ڈائریکٹر آپریشن سرین ٹاور، عمر ظفر ڈائریکٹر پروجیکٹ، نسیم خان چیف ایگزیکٹو خان انٹرپرایزز، زاہد خان، مسعود خان، ڈاکٹر فہیم، عثمان خان، محمد جاوید، وسان بخش، محمد نور دین، زاہد اقبال، نعمان عزیز، ندیم اختر، ملک زبیر بھی خصوصی طور پر پاکستان سے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر لیکر آئے تھے رات دیر تک سینکڑوں حاضرین نے ذیشان روکڑی کے سرائیکی، پنجابی، پشتو اور اردو گیتوں سے لطف اٹھاتے ہوئے شاندار پروگرام منعقد کرنے پر نوشین وسیم کا شکریہ ادا کیا