استنبول: یوکرین نے امن مذاکرات میں پیشکش کی ہے کہ اگر روس مکمل جنگ بندی پر رضامند ہوتا ہے تو یوکرین نیٹو میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ترک شہر استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں۔
مذاکرات میں یوکرین نے کہا ہے کہ وہ نیٹو میں شامل نہ ہونے پر رضامند ہے تاہم اس شرط پر کہ روس مکمل جنگ بندی کا اعلان کرے۔
ترکی کے وزیر خارجہ میولت کیووسگلو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری مذاکرات میں یہ اب تک کی سب سے اہم پیش رفت ہے۔
دوسری جانب روسی مذاکرات کاروں نے کہا کہ استنبول میں بامعنی مذاکرات کے بعد روس شمالی یوکرین اور دارالحکومت کیف کے قریب میں اپنی فوجی کارروائیوں کو محدود کردے گا۔
روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومین نے کہا کہ یہ دیکھتے ہوئے کہ یوکرین کی غیرجانبداری اور غیرجوہری حیثیت سے متعلق معاہدہ طے ہونے کے قریب ہے۔
روس نے فیصلہ کیا ہے کہ کیف اور شرنیگیو کے علاقوں میں فوجی آپریشن کو کم کردیا جائے۔