بیجنگ:چینی حکام نے چائنا ایسٹرن ایئرلائن کے طیارے میں سوار 132 مسافروں میں سے 120 کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بیجنگ میں ہوابازی کے حکام نے بتایاکہ طیارے کے عملے میں سے چھ اور دیگر 114 مسافروں کی شناخت ہوگئی ہے۔
یہ بوئنگ 800-737 مسافر بردار طیارہ پانچ روز قبل اس وقت گِر کر تباہ ہوگیا جب وہ چینی شہر گوانگ ژو کی طرف محو پرواز تھا۔
یہ طیارہ غیر معمولی طور پر آٹھ ہزار میٹر کی بلندی پر پرواز کرنے لگا اور پھر اچانک سے کوہستانی علاقے میں کریش ہوگیا۔
تفتیش کے دوران فلائٹ وائس ریکارڈر ملا ہے لیکن فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔