پاکستان کلب بریڈ کی جانب سے ہائی کمشنر آف پاکستان معظم احمد خان کے اعزاز میں پروقار عشائیہ

بریڈ فورڈ(شکیل انجم راجپوت)پاکستان کلب بریڈ نے ہائی کمشنر آف پاکستان معظم احمد خان کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا جس میں قونصل جنرل بریڈ فورڈ ابرار خان،لارڈ میئر بریڈ فورڈ شبیر حسین سمیت یارکشائر کی کاروباری شخصیات اور مختلف مذاہب کی رہنماؤں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ہائی کمشنر کا کہنا تھا پاکستان کا مستقبل روشن ہے ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ،پاکستان کی خطے میں اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔

پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت ہے ۔انہوں نے کاروباری افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں اسوقت سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں جن سے آپ کو فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

پاکستان بزنس کلب نے پاکستان میں ڈیم فنڈ کے لئے ایک کروڑ روپیہ سے زائد کا عطیہ بھی دیا ۔

پاکستان کلب کے ڈائریکٹر راجہ اے ڈی خان،افتخار احمد،شرجیل ملک اور دیگر نے کہا آج کے پروگرام کا مقصد لوگوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا تھا ۔

تقریب میں خواتین سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں