پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن یونان کے زیرِ انتظام شہید ارشد شریف کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

او سی
پاکستان جرنلسٹ ایوسی ایشن یونان کے زیراہتمام جامع مسجد دار الامن امونیا ایتھنز میں سنئیر صحافی شہید ارشد شریف کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انقعاد کیا گیا جس میں پاکستان کی سیاسی ،سماجی، مذہبی اور صحافی برداری نے بھرپور شرکت کی
وی او
“پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ثناخوانوں نے آقا کی بارگاہ میں درودو کے گجرِے پیش کیے اور فاتح خوانی کی گئی ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد عمران قیصر کاکہنا تھا ارشد شریف شہید پاکستانی صحافت کا عظیم اثاثہ تھا وہ شرافت کا مجسمہ بن کر ہمارے اور ہمارے بچوں کے حقوق کی جنگ لڑرہاتھا، ہمارے اور بچوں کے حق کی خاطر اس نے اپنی جان جانے آفرین کے سپرد کردی مگر وہ وقت کے فرعونوں ، وقت کے یزیدیوں ،وقت نمرودوں اور وقت کے جابر حکمرانوں کے سامنے جکا نہیں بکا نہیں بلکہ انکے سامنے حق کی آواز بلند کرتا رہا
موت کو گلے لگا لیا لیکن حق کو نہیں چھوڑا ،میرے دوستوں معاشرے آج بھی ایسے افراد کی ضرورت ہے جو باطل کے سامنے حق کی آواز بلند کریں ہم وقت حکومت سے مطالبہ کرتے شہید ارشد شریف کے قاتلوں کو سر عام پھنسی پے لٹکایا جائے۔تقریب کے اختتام پر صدر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میاں صفدر جاوید نے آنے والے معززین کا شکریہ ادا کیا اور شہید ارشد شریف کی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، تقریب کے آخر میں شہید ارشد شریف اور امت مسلمہ کے خصوصی دعائیں مانگی گئی -“

رپورٹ انصر بسرا

اپنا تبصرہ بھیجیں