پیرس(سید شاہ زیب ارشد)پاکستان بزنس فورم فرانس نے اپنی پہلی تنظیم کا اعلان کردیا ،سرپرست اعلیٰ ابراہیم ڈار ،، چیئرمین سردار ظہور اقبال اور صدر حاجی چوہدری اسلم ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پیرس کے علاقے کریتائی میں پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں قائمقام سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی سمیت پاکستان بزنس فورم کے ممبران اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت چوہدری سلمان اسلم نے حاصل کی، ابتدائیہ میں یاسر خان نے سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی کو بزنس فورم کے مقاصد بارے آگاہ کیا ،سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کاروباری شخصیات کو پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کرنا چا ہیے اس کیلئے سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
چیئر مین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا ، ان کا کہنا تھا فورم بنانے کا مقصد فرانس میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا ہے، انہوں نے بتایا کہ اگر فرانس میں کوئی نوجوان اپنا بزنس کرنا چاہتے ہیں تو بزنس فورم انکی مدد کرے گا۔
چوہدری سلمان اسلم نے بزنس فورم کے مقاصد پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے بتایا کہ بزنس فورم مصالحتی کونسل کا کردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ نوجوانوں کو کاروبار شروع کروانے کیلئے انکی مدد کرے گی ،حاجی اسلم چوہدری کا کہنا تھا کہ بزنس فورم کا مقصد سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر نوجوانوں کو مدد فراہم کرنا ہے ،اپنی تقریر کے دوران انہوں نے پاکستان بزنس فورم کی تنظیم کا بھی اعلان کیا۔
سرپرست اعلیٰ ابراہیم ڈار، چیئرمین سردار ظہور اقبال ،صدر حاجی چوہدری اسلم ،سینئر نائب صدر چوہدری افضل ، نائب صدر راجہ علی اصغر ، نائب صدر مشتاق خان جدون ،نائب صدرچوہدری سجاد ، نائب صدر ملک شکیل اعوان ،نائب صدر نوید اقبال پکھووال ،نائب صدر چوہدری اکرم وسن ، نائب صدر نعیم چوہدری ،قاضی ہارون ، سبط مذمل ، سیکرٹری جنرل یاسر خان ، سیکرٹری لیگل انٹرنیشنل فیئر چوہدری سلمان اسلم، سیکرٹری فنانس چوہدری عتیق غلام اسحاق ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس نوید اسلم بوڑا ، کو آرڈینسین پاکستان افیئرز سردار ظہور اقبال ، ہیڈ پبلک ریلیشن یاسر قدیر ، سیکرٹری پبلک ری لیشن اشتیاق ڈھل ، ہیڈ ممبر شپ اکرام رانجھا ، ہیڈ میڈیا سیل سیٹھ محبوب سلطان ، سیکٹری میڈیا سیل سلطان محمود ، آرگنائزر بزنس سیکٹر عامر اسلم ، ریسرچ سیکٹر ندیم ابراہیم ڈار ، بزنس کوآپریشن ڈاکٹر مبشر اور ڈیویلپمنٹ سیکٹر چوہدری حمید ہونگے۔
آخر میں چیئر مین سردار ظہور اقبال نے مہمانوں کی آمد پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔