ویانا میں ڈیڈھ دہائی سے مقیم منورعلی اعوان انتقال کر گئے

ویانا(اکرم باجوہ)ویانا میں تقریباً ڈیڈھ دہائی سے سیاسی پناہ پر مقیم منور علی اعوان قضائے الٰہی سے 17 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ہسپتال میں کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد 19 فروری کی شام انتقال فرما گئے ہیں ۔

مرحوم کی میت کی ضروری کاغذی کارروائی کے بعد مذید تفصیلات جاری کر دی جائیں گی ۔

یاد رہے کہ منور علی اعوان کا تعلق گوجرانوالہ پاکستان سے تھا۔ مرحوم چند سال قبل مسجد البلال ویانا میں بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں