ویانا (اکرم باجوہ) نئے سال کی شام ہزاروں افراد کی موجودگی میں اسٹیفن پلاٹس پر ایک شخص نے اپنے عمل سے متعدد لوگوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ نئے سال کی آمد کے موقع پر ہزاروں افراد نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے وسط میں اسٹیفن پلاٹس پر لاک ڈاؤن کے باوجود پرامن طریقے سے نئے سال کا جشن منایا ۔چند مشتعل افراد نے بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی ۔
ویانا کے مرکز میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں تقریباً تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایک ویڈیو جو اس وقت نیٹ پر گردش کر رہی ہے اس میں خاصا چونکا دینے والا منظر دکھایا گیا ہے۔ہجوم کے بیچ میں ایک آدمی ایک پائرو چیز پھینکتا ہے جس سے متعدد لوگوں کو خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ پولیس تیزی سے اندر آتی ہے اور اس شخص کو دبوچ لیتی ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے کارروائی کے دوران کوئی زخمی نہیں ہوا۔ مجموعی طور پر نئے سال کے موقع پر لاک ڈاؤن کے باوجود ویانا شہر کا مرکز کافی بھرا ہوا تھا۔کورونا کی وجہ سے ریسٹوراں رات 10 بجے بند ہونے کے بعد لوگ غیر معمولی گرم درجہ حرارت میں باہر پارٹی کرتے رہے۔نئے سال کی شام سے لے کر یکم جنوری کی صبح کے اوقات تک پولیس نے ویانا بھر میں 4746 ہنگامی کالیں ریکارڈ کیں جس کے نتیجے میں 1877 پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔مجموعی طور پر چھ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 60 رپورٹس کا اندراج کیا گیا۔