بھارتی ماہرین نے شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کے پاؤں میں بننے والے زخم کا کامل اور کم وقتی علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا، جس کے بعد عضو کاٹنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔
بھارت کی بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے مائیکروبائیولوجی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر گوپال ناتھ اور ان کی ٹیم نے روایتی طریقہ علاج جس میں اینٹی بائیٹوکس شامل ہوتی ہیں کو چھوڑ کر متبادل طریقہ علاج اپنایا ہے۔
یہ طریقہ علاج بیکٹریوفیج تھراپی ہے جس میں وائرسز کی مدد سے انفیکشن کا خاتمہ کیا جاتا ہے، اینٹی بائیوٹک مزاحم بیکٹیریاؤں کا جدید حل ہے۔
واضح رہے کہ شوگر کے پندرہ فیصد مریضوں کے پاؤں میں ایک زخم ہوجاتا ہے جو طویل علاج سے ٹھیک تو ہوجاتا ہے مگر انفیکشن کے دوبارہ بڑھنے کا خطرہ باقی رہتا ہے اور اکثر اوقات مریض کا متاثرہ عضو کاٹنا پڑتا ہے۔