سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری

اہور: سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جس میں ریجن ون کے لیے قیمت 134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کے لئے قیمت128 روپے 11 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے نے سی این جی پر سیلز ٹیکس کے لئے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریجن ون کے لیے سی این جی کی صارف قیمت 134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کے لئے سی این جی کیصارف نئی قیمت128 روپے گیارہ 11 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ریجن ون میں خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار جبکہ ریجن ٹو میں سندھ اور پنجاب کے دیگرعلاقے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں