موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے دن رات کام کر رہی ہے،چوہدری عامر ابراہیم
پریٹوریا(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ افریقہ کے سینئر رہنما اعجاز خان جوئیہ اور ممتاز کاروباری شخصیت میاں محمد احمد وٹو کی طرف سے خصوصی دعوت پر پنجاب اوورسیز کمیشن ضلع پاکپتن کے چیئرمین اور ممبر پنجاب اسمبلی پی پی 194 چوہدری نعیم ابراہیم کے بھائی چوہدری عامر ابراہیم کی ساؤتھ افریقہ آمد، جوہانسبرگ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔
بعد ازاں چوہدری عامر ابراہیم نے میزبانوں کے ہمراہ پاکستان ہائی کمیشن پریٹوریا میں ہائی کمشنر ڈاکٹر مظہر جاوید کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر کمیونٹی مسائل کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر مظہر جاوید نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کمیونٹی کو ہر طریقے سے سہولیات فراہم کی جائیں جس کیلئے سفارتخانہ دن رات کو شاں ہیں، چوہدری عامر ابراہیم نے کہا کہ پنجاب اوورسیز کمیشن کی طرف سے سفارتخانے کے ساتھ ملکر کمیونٹی کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور ہماری حکومت کی ترجیح بھی یہی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
ملاقات میں سفارتخانے کے دیگر عملہ کے علاوہ اعجاز خان جوئیہ، میاں محمد احمد وٹو، زا ہد افضل، اورنگزیب گوگا و دیگر بھی موجود تھے۔