ریاض ( وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد اصغر قریشی کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے ویلفیئر اتاشی سہیل وڑائچ اور رانا محمد معصوم کے علاوہ پاکستان انوسٹر فورم کے ارکان راجہ محمد خالد ،چوہدری فریاد احمد، رانا عبدالروف، صدیق راجپوت، ارشد شیخ، سیکرٹری یوتھ گل زیب کیانی اور پاک میڈیا فورم کے الیاس رحیم اور ذکاءاللہ محسن کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
عشائیے میں محمد اصغر قریشی سمیت دیگر افراد کی جانب سے ویلفیر اتاشی رانا محمد معصوم اور سہیل وڑائچ کو سعودی عرب تعینات ہونے پر خوش آمدید کہا اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور بتایا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی ہمیشہ سے فعال اور متحرک کردار ادا کرتی آئی ہے اور سفارت خانہ پاکستان کے ساتھ ملکر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اس موقع پر ویلفیئر اتاشی رانا محمد معصوم اور سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ ورکرز کو درپیش مسائل حل کیے جائیں اور انکی بہتر انداز میں رہنمائی کی جائے اسکے علاوہ کیمونٹی کے ساتھ روابط کو بھی استوار رکھا جائے گا۔