سعودی عرب میں حج و عمرہ سے متعلق نئی ہدایت جاری

ریاض:سعودی وزارت حج و عمرہ نے ویزے پر آنے والوں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ ویزے پر آنے والوں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے جس کے مطابق عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے 48 گھنٹے پہلے پی سی آ ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ شرط سعودی عرب داخلے کے لیے ضروری ہے، خواہ ویکسین مکمل کیوں نہ رکھی ہوں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نئی ہدایت پر عمل بدھ 9 فروری رات ایک بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سد باب کیلئے سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی مسافروں کے لیے ضوابط میں ترمیم کا اعلان کیا تھا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ محکمے نے تمام ہوائی اڈوں اور فضائی کمپنیوں کو کورونا ایس او پیز سمیت نئی ہدایات سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے باہر جانے والے وہ تمام سعودی مسافر جن کی دوسری خوراک کو تین ماہ ہوگئے ہیں، ان کے لیے بوسٹر ڈوز ضروری ہے۔

اس سے استثنیٰ 16 سال سے کم عمر بچوں کو ہوگا یا پھر ان لوگوں کو جنہیں توکلنا میں استثنیٰ دیا گیا ہے، محکمے نے کہا ہے کہ وہ تمام مسافر جو سعودی عرب آ رہے ہیں خواہ وہ سعودی شہری ہوں یا غیر ملکی اور خواہ توکلنا میں ان کا جو سٹیٹس ہو، ان کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے۔

یہ پی سی آر سفر سے 48 گھنٹے پہلے لیا گیا ہو۔ اس سے استثنی صرف 8 سال سے کم عمر بچوں کو ہوگا۔ سعودی عرب پہنچنے پر ضوابط کے مطابق 8 سال سے کم عمر بچوں کا معائنہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں