سردار تیمور اور بلال مصطفیٰ کی امریکہ کی مختلف ریاستوں کے سیاسی و سماجی کارکنوں سے ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)کشمیر کونسل سویڈن کے صدر سردار تیمور عزیز کشمیری اور نائب صدر بلال مصطفیٰ نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ کی مختلف ریاستوں کے نوجوان سیاسی و سماجی کارکنوں سے ملاقات کی۔ سردار تیمور عزیز کشمیری نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو فوری طور پر مجبور کرے کہ وہ کشمیری عوام پر اپنے مظالم بند کرے،انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ کشمیر کاز کی حمایت کریں۔

ان میں سے کچھ پہلے ہی اسٹاک ہوم سویڈن جا چکے ہیں اور کشمیر کی صورتحال کے بارے میں جانتے ہیں۔

کشمیر کونسل کے نائب صدر بلال مصطفیٰ نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں سے کشمیر میں بھارتی جرائم کا ادراک کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اقوام متحدہ، خاص طور پر سلامتی کونسل پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام سے اپنا 73 سال قبل کیا گیا وعدہ پورا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں