ریاض (وقار نسیم وامق) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کے عہدیداران اور ممبران نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو سال نو کی مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لئے نیا سال خوشیاں لائے پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو اور وطن عزیز کو درپیش چیلنجز دور ہوں اور ہم بحیثیت قوم ایک ترقی پسند سوچ کے ساتھ 2022 میں آگے بڑھ سکیں عوام خوشحال ہو اور ملک معاشی طور پر مستحکم ہو اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہو اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو اللہ مزید زور قلم عطا کرے تاکہ وہ صحافتی خدمات کو مزید بہتر انداز کے ساتھ انجام دے سکیں اور دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنے کے علاوہ تعلقات کو فروغ دیتے رہیں۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے صدر شاہد چوہان نے کہا ہے کہ سال نو کے آغاز پر ہمیں یہ تجدید عہد کرنا ہوگا کہ ہمیں ملکر آگے بڑھنا ہوگا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کو یقینی بنانا ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافی قابل تحسین ہیں جو دیار غیر میں رہتے ہوئے صحافتی امور کی انجام دہی کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ بھی دکھا رہے ہیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس تیز ترین دور میں پاکستان اور دنیا بھر سے تعلقات میں ایک پل کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں ہم نے اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو اسی انداز کے ساتھ مزید آگے بڑھانا ہے اور مسائل بھی اجاگر کرکے بہتری لانی ہے۔انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر خرم شہزاد، چیئرمین وسیم چوہدری، سینئر وائس چیئرپرسن سعدیہ عباسی، وائس چیئرمین عرفان صدیقی، جنرل سیکرٹری مہوش خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی صحافی قابل احترام ہیں کہ جو دیار غیر میں رہتے ہوئے صحافتی ذمہ داریوں کو باخوبی احسن طریقے سے انجام دے ہیں مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور وسائل کو بروکار لاکر بہتری کی جانب بڑھنے کی رہنمائی بھی کرتے ہیں تاہم صحافیوں کو بہت سے مسائل کا ذاتی طور پر بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لئے ضروری ہے اوورسیز پاکستانی صحافیوں کے اتحاد کو ممکن بنایا جائے اس کے لئے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کوشاں ہے اور دنیا بھر میں پاکستانی صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہی ہے ہمارا مقصد یہی ہے کہ اوورسیز پاکستانی صحافیوں کے حقوق کو اجاگر کیا جائے اور ان کے حصول کے لئے ملکر آواز اٹھائی جائےجس میں ہمیں بڑی کامیابی مل رہی ہے دنیا بھر سے ورکنگ جرنلسٹس ٹیم کا حصہ بن رہے ہیں۔انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے نائب صدور کرن خان، عرفان احمد فراز، فنانس سیکرٹری وسیم بٹ، جوائنٹ سیکرٹری شاھد گھمن، جمیل سراج، انفارمیشن سیکرٹری ذکاءاللہ محسن، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اویس تاج چوہدری، مطیع اللہ، شاہین جاوید، جاوید عظیمی، رانا فیصل عزیز اور احسان اللہ خان نے بھی سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انشاء اللہ نیا سال پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔