رضوان کاظمی نمایندہ ہم نیوز بارسلونا سپین سے
نئے سال کی آمد آمد ہے۔
دنیا بھر کی طرح اسپین روشنیوں کے شہر بارسلونا میں بھی سال نو کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔لوگوں کے چہروں پر نئی امید، آنکھوں میں خوشی اورچمک اور لبوں پر دعا ہے کہ نیا سال خوشیاں اور خوش بختی لے کر آئے۔
شہروں میں جگہ جگہ میوزیکل کنسرٹس، دوست احباب اور فیملی سے ملنے ملانے ایک دوسرے سے تحائف کے تبادلے اور فیملی ڈنرز کے خاص اہتمام تمام نئے سال کو ویلکم کرنے کے خوبصورت انداز دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
ہر طرف ایک میلے کا سا سماں ہے تفریحی مقامات ہو یا سیاحتی مقامات ،شاپنگ سینٹرز ہو یا شہر کے گلی کوچے، برقی قمقموں اور رنگ برنگی روشنیوں سے بڑی خوبصورتی اور مہارت سے سجا دیے گئے ہیں۔
تفریحی مقامات پر جھولے اور رنگ برنگی خوب صورت لائٹنگ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔خوبصورت اور دلکش روشنیوں نے رات میں دن کا سا ماحول بنا رکھا ہے جس سے شہر کی رونقوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے ہیں نئے اومی کرون ویرینٹ کی وجہ سے حکومتی پابندیوں کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں سیاحتی اور پبلک مقامات کا رخ کر رہے ہیں
اور نئے سال کے بھرپور استقبال کے لئے بہت پرجوش ہیں۔اور نئے سال کی خوشیاں منا رہے ہیں