جرمن صدر کا پوٹن کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے کا مطالبہ

جرمن صدر کا پوٹن کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے کا مطالبہ۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کو لازمی طور پر جنگی جرائم کی عدالت کا سامنا کرنا چاہی۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ سے گفتگو

برلن(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جرمن صدر شٹائن مائر نے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین کے شہر بوچہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کے باعث روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روسی سربراہ مملکت کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں مقدمہ چلایا جانا ناگزیر ہو چکا ہے۔شٹائن مائر نے کہاکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کو لازمی طور پر جنگی جرائم کی عدالت کا سامنا کرنا چاہیے۔
وفاقی جرمن صدر کے الفاظ میں، جس کسی پر بھی ان جرائم کے ارتکاب کی ذمے داری عائد ہوتی ہے، اسے ان اقدامات کے لیے جواب دہ ہونا ہو گا۔اس کا مطلب وہ روسی فوجی بھی ہیں، جنہوں نے یہ حملے کیے اور وہ سیاسی قیادت بھی جس پر ان حملوں کی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔جرمن صدر نے اپنے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ یوکرین پر روسی فوجی حملے نے انہیں بھی کافی حد تک حیران کر دیا تھا۔وفاقی جرمن صدر کے مطابق میں روسی سیاست میں آنے والی کئی تبدیلیوں کا شاہد رہا ہوں۔ لیکن سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے پھر بھی امید تھی کہ ولادیمیر پوٹن کے اقدامات میں کچھ نہ کچھ عقلیت پسندی اور دانش کا کوئی نہ کوئی عنصر تو باقی رہے گا نہیں۔روسی صدر کے یوکرین سے متعلق عسکری فیصلوں پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے جرمن صدر نے کہاکہ مجھے یہ توقع بالکل نہیں تھی کہ روسی صدر اپنے سامراجی پاگل پن کی بنیاد پر کوئی ایسا فیصلہ کریں گے،جس کے ساتھ وہ اپنے ملک کی مکمل سیاسی، اقتصادی اور اخلاقی تباہی کا خطرہ بھی مول لے لیں گے۔ اسی لیے روس کی طرف سے یوکرین میں فوجی مداخلت میرے لیے ایک دھچکہ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں