انقرہ (تارکین وطن نیوز)ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب میں کشمیریوں کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
🇵🇰 reaffirms its support to the oppressed Kashmiris in their struggle for the legitimate right of self determination, said Ambassador @syrusqazi during an event held in #Ankara to mark 0️⃣5️⃣ February – #KashmirSolidarityDay #KashmiriLivesMatter
1/5 pic.twitter.com/1DFFqNoHyi— Pakistan Embassy Turkey (@PakinTurkey) February 5, 2022
پاکستانی سفیر محمد سائرس سجاد قاضی کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب میں پاکستانی شہریوں، سفارتکاروں اور ممتاز ترک شخصیات نے شرکت کی۔پاکستانی سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ہر روز ظلم کی نئی داستان رقم کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی آبادی کو خوفزدہ کرنے کے لیے انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، بھارت کے ہر ظلم اور زیادتی کا نتیجہ یہی برآمد ہو رہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی روز بروز تیز ہوتی جا رہی ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ حکومتِ ترکی، ترک پارلیمنٹ اور ترک عوام کشمیر کی آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تقریب میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔