ایف بی آر نے خیبرپختونخوا ڈی این ایف پیز کا نیا ادارہ قائم کردیا

پشاور:پشاور سمیت صوبے بھر میں پراپرٹی ڈیلرز، جیولرز، رئیل اسٹیٹ ایجنٹ، اکاونٹنٹس کی نگرانی اور رجسٹریشن کے لئے ایف بی آر نے خیبرپختونخوا ڈی این ایف پیز کا نیا ادارہ قائم کردیاہے۔

ایف بی آرکی جانب سے فیٹیف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے پشاور میں پراپرٹی ڈیلرز، جیولرز، اکاونٹنٹس کی تفصیلات بھی اکھٹی کرنا شروع کردی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ڈی این ایف بی پیز واس کے ماتحت اداروں، ڈائریکٹر ز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت دیگر معاو ن سٹا ف کے اختیارات کا بھی تعین کردیا ہے۔

پشاور سمیت صوبے بھر میں فیٹیف کی شرائط پر عمل درآمد شروع کیا گیاہے صدر روڈ، سنہری بازار، اندر شہر بازار میں جیولرز کی ابتدائی فہرستوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں