آئی اے پی جے کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات ،اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو

برلن(مہوش ظفر) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کے وفد نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، وفد کی قیادت ساؤتھ افریقہ میں مقیم ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شا ہد چو ہا ن نے کی جبکہ روس میں مقیم نائب صدر شا ہد گھمن، ناروے سے ایگزیکٹو ممبر عقیل قادر اور دیگر شامل تھے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اوورسیز پاکستانی صحافیوں کے حوالے سے آئی اے پی جے کی کاوشوں کو سراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مثبت امیج کیلئے اوورسیز پاکستانی صحافیوں خصوصاً IAPJ احسن انداز سے خدمات سرانجام دے رہی ہے، اس پلیٹ فارم سے اوورسیز پاکستانی صحافیوں کو متحد کرنا ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے، میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور ہر موقع اور حالات میں آپکے ساتھ ہوں۔

ایسوسی ایشن کے صدر شا ہد چو ہا ن نے تنظیم کی طرف سے چوہدری محمد سرور کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے آپکی کوششیں قابل ستائش ہیں اور ہم اسی طرح اوورسیز پاکستانی صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں