پاکستان کیلئے آخری گیند تک لڑتا رہوں گا۔عمران خان


   
قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا۔وزیر اعظم

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ (آج) جمعہ کی شام قوم سے خطاب کروں گا، قوم کے لیے میرا پیغام ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا ۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ(آج)جمعہ کی شام قوم سے خطاب کروں گا، قوم کے لیے میرا پیغام ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی(آج) جمعہ کو ہوگا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات‘نشریات و قانون فوادچودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے(آج)جمعہ کوکابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔جمعرات کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد ایک بیان میں فوادچودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی (آج) جمعہ کو ہوگا ، وزیراعظم عمران خان (آج)جمعہ کی رات قوم سے خطاب بھی کریں گے ۔وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کو اسلام آباد بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ارکان اسمبلی سے (آج) جمعہ کو ملاقات بھی کریں گے ۔ادھرتحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جلد کپتان اپنی اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے، گھبرانا با لکل نہیں ہے۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یااللہ اپنا کرم فرما۔ان شا اللہ جیت عوام کی ہوگی۔یہ قوم ایک عظیم قوم بننے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں