سوشل میڈیا پر غربیوں اور یتیموں کے نام پر جاری بزنس بند کریں۔چیف اکرام الدین

سوشل میڈیا پر غربیوں اور یتیموں کے نام پر جاری بزنس بند کریں۔چیف اکرام الدین
یوٹیوب اور فیس بک پر چند عناصر نے غربیوں کے نام پرکاروبار شروع کیا گیا ہے۔سربراہ جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن

اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غریب، یتیم اور بے سہارا لوگوں کے نام پر جاری بزنس بند کریں انہوں نے کہا کہ یوٹیوب اور فیس بک پر چند عناصر نے غریبوں اور بے بس لوگوں کے نام پر سوشل میڈیا اکاونٹ بنائی ہے جس پر ان غربیوں کے نام پر کاروبار کر رہا ہے اور ہزاروں روپے ان غریب اور محتاج لوگوں کے نام پر ڈیلی کماتے ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں لاکھوں یوٹیوب اور فیس بک اکاونٹ بنی ہوئی ہے جن کے زریعے غربیوں کے نام پر سرمایہ دار، حکومتی اداروں اور دیگر کاروباری طبقے سے امداد لیتے ہیں اور ان امدادی پیسوں سے بزنس اور کاروبار کر رہے ہے اور ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہے جو اصل اور حق دار غربیوں اور یتیموں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے اللہ سے خوف اور ڈر نہیں ہے ہر بندہ سوشل میڈیا اکاونٹس پر پیسہ کما رہی ہے چاہئے وہ حلال طریقے سے ہوں یا حرام طریقے سے غربیوں کے نام پر جاری بزنس بند کرے.جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ چیف اکرام الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام عالم اسلام اور عالم انسانیت سے مطالبہ ہے کہ رمضان کا مہینہ نزدیک ہے ان سوشل میڈیا پراڈیوں کے چکر میں نہ ائے جو لوگ غربیوں کی مدد کرنا چاہتی ہے تو اپنے ہاتھ سے اپنے حلقے اور پڑوس میں حق دار غریب، یتیم اور بے سہارا لوگوں کی مدد کریں کیونکہ مدد صرف حق دار کا حق ہے انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر غربیوں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کے نام پر جعلی یوٹیوب اور فیس بک اکاونٹ سے اجتناب کریں اور حقدار لوگوں کے ساتھ بھرپور مدد کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ حقدار کو اپنا حق مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں