جمہوری وطن پارٹی نے وعدے پورے نہ کرنے ہر وفاقی حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔
بعدازاں بلاول کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں حالات بہتر کرنے اور امن بحال کرنے کا مینڈیٹ ملا تھا لیکن حکومت کچھ ڈلیور نہ کر سکی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ زین بگٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ شاہ زین بگٹی وزیراعظم عمران خان کے اتحادی ہیں جبکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کے اتحادی بھی ان کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔