ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر کی جانب سے سانحہ پشاور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور حکومت سے مطالبہ کیا جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے جو پاکستان کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں۔
امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا کے پریس سیکرٹری سید غلام حسین نقوی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا واقعہ پشاور پر شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ صدر محمد عباس بلتی نے کہا کہ پاکستان دشمن کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا سانحہ پشاور میں ہونے والے شہداء کا خون رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے تحقیقات کی جائے کہ ان کے پیچھے دشمن عناصر بے نقاب کیے جائیں ۔
سینئر رکن سپریم کونسل غالب حسین سید کا کہنا ہے کہ واقعہ پشاور میں شہداء کا کون ذمہ دار ہیں۔ ہم اس بزدلانہ خودکش حملے کی سخت الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں اور شہدا کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہیں اور لواحقین خدا صبر جمیل عطا فرمائےاور حکومت کیوں اس بات کو نہیں سمجھ سکی کہ جب تک دہشت گردوں کے سہولت کار ہما ر ے ملک میں موجود ہیں اس ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور سہولیات دینے والے کون ہیں سب ادارے جانتے ہیں خدا کے لیے ملک اور عوام پر ترس کھا ئیں اور ان مٹھی بھر لوگوں کو نیست و نابود کر یں تا کہ اس ملک میں بھی لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔