بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا میں نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ سے مقامی آفیشلز اور دیگرمشنز کے اراکین کا ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے گزشتہ روز مراکش کے قونصل جنرل شیریف چکروہی نے قونصل خانہ پاکستان کا دورہ کیا۔
پاکستانی اور مراکشی کاتالونیا اور اسپین کی بڑی مہاجر اور مسلمان کمیونٹیز ہیں مذہبی اقدار سمیت کئی تہذیبی اور ثقافتی اقدار مشترک ہیں۔دونوں قونصل جنرلز نے ملاقات میں کمینوٹیز کے درمیان باہمی تعاون، روابط کے فروغ، مفادات کے تحفظ مذہبی اور ثقافتی ورثے سمیت کئی دیگر امور پر بات چیت کی۔
ملاقات میں پاکستان اور برادر اسلامی ملک مراکش کے مابین تجارتی اور سفارتی تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔