ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے گیارہ ڈسٹرکٹ میں پاکستانی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر میں درس تدریس کا دوبارہ آغاز کورونا قوانین ختم ہونے کے بعد کر دیا گیا ہے ۔
جس میں مولانا سید فرحان علی نقوی بچوں کو دینی تعلیم دینا شروع کر دی ہے ،آسٹریا میں عالمی وباء کررونا وائرس کے پیش نظر درس تدریس کا کام بند کردیا گیا تھا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا قوانین میں نرمی کے بعد اب دوبارہ پاکستانی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر کو بچوں کو دینی تعلیم دینے کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
پاکستانی کمیونٹی سے امام سجاد اسلامک سنٹر کی انتظامیہ کی جانب سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجیں۔