ویانا(اکرم باجوہ)پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ،مرکزی چیئرمین حاجی قمر حسین چوہدری کی زیر قیادت پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور یکجہتی کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کینٹ ریسٹورنٹ 21 ڈسٹرکٹ ویانا میں کیا گیا جس میں سفیرِ پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔
تقریب میں پاکستان سفارت خانہ ویانا کمیونٹی افیرز قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ،سابق سفارت کار حیات مہدی کے علا وہ پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں العصر اسلامک سنٹر ویانا،پاکستانیوں کی پہلی مسجد البلال ویانا،پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان تحریک انصاف آسٹریا،امام بار گاہ سجاد اسلامک سنٹر ویانا،بزنس کمیونٹی،ادارا لمصطفیٰ سنٹر، آسٹروپاک فیملیز و آل پاکستان پریس کلب آسٹریا و دیگر سپورٹس کرکٹ کلبوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور ایک قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
اس سے قبل سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر تقریب میں پہنچے تو پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ،مرکزی چیئرمین حاجی قمر حسین چوہدری،جنرل سیکرٹری حاجی رانا محمد ادریس،محسن بلوچ،چوہدری امجد چھٹہ،الطاف جمال مغل نے پاک فرینڈز کے عہدیداران کے ساتھ تقریب میں خوش آمدید کہا۔تقریب کا آغاز محسن بلوچ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاجی قمر حسین چوہدری نے حاصل کی۔نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری حاجی رانا محمد ادریس نے ادا کیے سفیر پاکستان اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کتنا اچھا لگ رہا ہے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں ان میں اہل تشیع اور مختلف سیاسی جماعتوں کے صدور جن میں پی ٹی آئی،مسلم لیگ سب اکھٹے بیٹھے ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہیں پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے لوگ ایک دوسرے کو غدار تک بھی کہتے ہیں سب جماعتوں کا احترام کرتے ہیں مگر ہم دیار غیر میں سب پاکستانی ہیں ویانا میں کوئی بھی پروگرام ہو چاہے رمضان المبارک میں افطاری ہو سب ایک جگہ افطاری اور نماز ادا کرتے ہیں۔
پاک فرینڈز آسٹریا اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے لیے سب کو اسی طرح اتحاد کی دعوت دیتی رہے گی اور کوئی بھی پاکستانی کوئی پاکستان کے وقار اور سربلندی کے کوئی کارنامہ سر انجام دے گا اسکی سپورٹ میں آگے آگے ہونگے جیسا کہ ویانا میں ایک پاکستانی ڈاکٹر حافظ محمد ریاض نے ایک کلینک کھولا ہے جس سے پاکستانی کمیونٹی کو بہت مدد ملے گی کیونکہ سب سے بڑا مسئلہ پاکستانیوں کو جرمن زبان کاہےہم ڈاکٹر کو اپنی بیماری صحیح طریقہ سے بتا یا سمجھا ہی نہیں سکتے یہ مسئلہ بھی ڈاکٹر حافظ محمد ریاض نے حل کردیا ہے۔
ڈاکٹر حافظ محمد ریاض نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ میں شکر گزار ہوں پاک فرینڈز آسٹریا اور سفیر پاکستان کا انہوں مجھے کمیونٹی میں متعارف کروایا میں ہر وقت پاکستانی کمیونٹی کے لیے حاضر ہوں آپ مجھے کسی وقت بھی کال کرکے وقت لے سکتے اور مجھے ایمرجنسی میں بھی مل سکتے ہیں۔سابق سفارت کارحیات مہدی نے بھی پاک فرینڈز آسٹریا کے اتحاد کو سراہا اور ڈاکٹر حافظ محمد ریاض کے لیے تعاون اور نیک تمنائیں کا اظہار کیا۔
کمیونٹی افیئرز قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ نے بھی اپنے مختصر خطاب میں پاک فرینڈز آسٹریا کو اتحاد یکجہتی پاکستان پر تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔تقریب کے مہمان خصوصی سفیرِ پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج مجھے بہت خوشی ہوئی کہ پاک فرینڈز آسٹریا کے قومی اتحاد کی تقریب میں کمیونٹی سے تعارف ہوا اور ڈاکٹر حافظ محمد ریاض کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انکی ترقی کے لیے دعا گو ہوں۔
انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان سفارتخانہ ویانا کا جو کام ہے وہ اپ لوگوں سے رابط ہے اور اپنی سفارتی زمہ داری کوبھی اچھے طریقہ سے چلائیں ہماری جو پہلی زمہ داری ہے وہ آپ لوگوں کے مسائل ہیں میری خواہش اور کوشش ہے کہ آپ کے جو بھی مسائل ہوں آپ ڈا ئریکٹ رابط کریں کسی کو واسط مت بنائیں میرے پاس واسط یا سفارش کی کوئی گنجائش نہیں ہے ہر ماہ سفارتخانہ کے زیر اہتمام ہر ماہ کے آخر میں کھلی کچہری ہوتی ہے آپ اس میں حصہ بنا کریں اور اپنے مسائل مجھے ڈائریکٹ بتائیں۔
سفارتخانہ نے 14 اگست یوم آزادی کا پروگرام کیا تھا آپ سب نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آئندہ 14 اگست یوم آزادی پھر ایک ساتھ منانے کی تیاریاں شروع کردیں۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان میں بھی تمام مذاہب کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور آج میں دیکھ رہا ہوں سب لوگ آج یہاں موجود ہیں جو پاکستان کے وقار اور سربلندی کے لئے بہت ضروری ہے۔
تقریب کے آخر میں قاری شبیر نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ اور پاکستان اور حاضرین کے لیے مذید اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔تقریب کے اختتام پر مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے اتحاد کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی نغمہ سنایا جس پر حاضرین شرکاء نے خوب داد دی۔