ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات،پی ٹی آئی بین الاقوامی کنونشن اور اوورسیز سیکریٹریٹ کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال

پیرس(سید شاہ زیب ارشد)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اورسیز ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی وزارت خارجہ میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات، پاکستان تحریک انصاف کے بین الاقوامی کنونشن اور اوورسیز سیکریٹریٹ کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے وزیر خارجہ کو 13 سے 16 مارچ تک اسلام آباد میں متوقع ’’پی ٹی آئی بین الاقوامی کنونشن‘‘کے انتظامات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔

عبداللہ ریاڑ نے تحریک انصاف کے بین الاقوامی سیکریٹریٹ کی کارکردگی کے حوالے سے بھی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی قلبی وابستگی ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قونصلر سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلایا، مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہندوستان میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف تزہیک آمیز رویے کے خلاف موثر آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

عبداللہ ریاڑ نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پی ٹی آئی بین الاقوامی کنونشن میں بطور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف خصوصی خطاب کی دعوت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں