خیبرپختونخوامیں کاروباری حضرات اور سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبر ہے کہ حکومت نےچیف منسٹر بزنس کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کر دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے بزنس کمپلینٹ پورٹل کا باضابطہ اجرا کیا اس حوالے سے تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدکی گئی جس میں وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری اور صوبائی کابینہ کے اراکین شریک ہوئے۔
پورٹل پر کاروباری حضرات اور سرمایہ کار آن لائن شکایات درج کرسکتےہیں۔ پورٹل پردرج شکایات ازالے کیلئے فوری متعلقہ محکموں کوارسال کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ براہ راست شکایات کےازالےکی نگرانی کرے گا۔
وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ پورٹل کے اجرا کا مقصدسرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا ہے پورٹل اجرا سے کاروباری حضرات کی شکایات کابروقت ازالہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروع کیلئے سازگار ماحول یقینی بنایا جا رہا ہے صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرےگی۔