5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ویانا کا بارونق بازار گرابن بھی’’ کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘کے نعروں سے گونج اٹھا

ویانا (اکرم باجوہ) کشمیر سمیت پوری دنیا کی طرح آسٹریا میں بھی یوم یکجہتی کے سلسلہ میں مظاہرہ کیا گیا۔ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے وسط بارونق بازار گرابن کے مقام پر پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ کی زیر قیادت ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں پاک فرینڈز آسٹریا کے چیئر مین حاجی قمر حسین چوہدری،سید غالب حسین شاہ،الطاف جمال مغل،چوہدری امجد چھٹہ،محسن بلوچ،سید محمود شاہ،سید اظہر شاہ دوسرے عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان بھی مظاہرہ میں شریک ہوئے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیر کے جھنڈے اور بینرز ،کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی فوج اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے اور مظاہرین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ویانا کا بارونق بازار گرابن کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک مختلف مقررین علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ،حاجی قمر حسین چوہدری،مظہر عباس جعفری،محمد زیشان،ملک طیب علی،پروفیسر ملک شوکت اعوان کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا تین سال ہونے کو آئے مگر آج بھی مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے معصوم کشمیریوں پر مظالم کم نہ ہوئے۔ کشمیریوں کی نسلی کشی کا سلسلہ بھی رک نہ سکا بھارتی مظالم سے کشمیری خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں ہیں گذشتہ تین سالوں سے کشمیر میں کرفیو لگا رکھا۔

بھارتی مکرہ چہرہ دنیا کو د کھا نے کے لئے کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں اٹھاتے رہیں گے۔ مقررین نے یورپین ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوراً نوٹس لیں۔مظاہرہ کے موقع پر مظاہرین کی حفاظت کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں