سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں دوران مہلک وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار137 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح 9.68 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 63 ہزار 413 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے6 ہزار137 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 9.68 فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 28 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ 1618 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔