سوئٹزرلینڈ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف او آئی سی ایڈوائزر اور مانیٹرنگ ایوالوشن ٹیم کے لیڈر طاہر انجم نے سوئٹزرلینڈ کا دورہ کیا، اس موقع پر پارٹی سینئر لیڈرز نے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا ۔
عارف گھمن رانا، شہزاد چوہدری، خرم شہزاد، راجہ سعید، امبر جیلانی، جاوید اقبال قادری اور محمد فہیم نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بیان کئے اور پارٹی کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
طاہر انجم نے خطاب کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ عمران خان کی طاقت ہیں ،آپ کو بڑے عرصے بعد ایک ایماندار حکمران ملا ہے جو خداکے فضل سے پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔
2023 کا الیکشن ایک جہاد ہے جس میں ہمیں ملک کے لٹیروں سے مقابلہ کرنا ہے ،ہمیںندازہ ہے کہ عوام کو کافی مسائل کا سامنا ہے لیکن آپ سب کے تعاون سے ہم ان مسائل کو حل کرلیں گے۔
عمران خان نے ہیلتھ کارڑ جاری کرکے غریبوں کے لئےبڑا کام کیا ہے، ا نہوں نے سابقہ صدر رانا شہزاد کی خدمات کو سراہا اور کہا پی ٹی آئی کو ایسے ہی مخلص اور محنتی لو گو ں کی ضرورت ہے۔
آخر میں انہوں نے رانا شہزاد اور جاوید اقبال قادری کو پنجاب حکومت کی جانب سے بہترین کارکردگی انجام دینے پر گولڈمیڈل پہنایا۔