ٹرانسپرنسی رپورٹ میں مالی کرپشن شامل نہیں ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں مالی کرپشن شامل نہیں ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ابھی پوری شائع نہیں ہوئی، رپورٹ میں پاکستان کا سکور رول آف لاء کے باعث نیچے گیا۔کرمینل جسٹس ریفارمز سے رول آف لاء میں بہتری آئے گی۔

منگل کو وزیراطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ہم نے پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی متعارف کروائی، کورونا سے متعلق پاکستان کی پالیسی کامیاب رہی۔

کابینہ کو کورونا کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین بہت ضروری ہے، جنہوں نے ویکسین لگوائی ان پر بہت کم اثرات مرتب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کیلئے 5 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، جن لوگوں نے ویکسین کرائی تھیں وہ نئی لہر سے متاثر نہیں ہوئے، کابینہ نے 5 ارب روپے مردم شماری کے لئے منظوری دے دی، دسمبر میں مردم شماری مکمل ہوگی جنوری میں حلقہ بندیاں ہوں گی، 2023 کا الیکشن نئی حلقہ بندیوں پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں