پاکستان میں اومیکرون کا پھیلاؤ، آئندہ 2 سے 3 ہفتے انتہائی خطرناک قرار

اسلام آباد، کراچی: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے او میکرون وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے آئندہ 2 سے 3 ہفتے انتہائی خطرناک قرار دیدیئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے او میکرون کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا آئندہ 2سے 3ہفتے وائرس پھیلاؤکے حوالے سے انتہائی خطرناک ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے اومیکرون اپنی نوعیت تبدیل کرسکتا ہے، کیسز تیزی سے پھیل رہے ہیں،فوری مؤثر قدامات کئے جائیں، صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے ماضی کی طرح اقدامات کرنا پڑیں گے۔

کراچی شہر میں گزشتہ روز 7099 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2754 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ حیدرآبادمیں کورونا کیسز کی شرح 13.98 فیصد رہی۔

رپور ٹ کے مطابق 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں کورونا کی شرح 8.86 فیصد، راولپنڈی میں 7.60 فیصد، لاہور میں کورونا کی شرح 12.87 فیصد، گجرات میں 1.19، ملتان میں 2.58، بہاولپور میں 1.29 اور فیصل آباد میں 1.12 فیصد رہی۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں