ملک میں کورونا یومیہ کیسز و اموات میں بتدریج اضافہ

پاکستان میں کورونا وباء نے ایک بار پھر پنجےگاڑ لئے ہیں،اور گزشتہ 24 گھنٹوں دوران مہلک وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق جبکہ 7 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7678 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 23 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 961 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں