اسلام آباد: اسلام آباد میں پیر کی شب دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل منور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد‘ آئی جی پولیس احسن یونس سمیت پولیس افسروں اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی کی حدود پولیس کی جانب سے امن و امان کے قیام کیلئے لگائے گئے ناکہ جیلانیہ پر شر پسندوں کی جانب سے پولیس کے روکنے پر ان پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار منور شہید ہو گیا تھا جبکہ 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
منگل کے روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار منور کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی شرکت جبکہ نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران وجوانوں نے شرکت کی۔