علیمی ادارے ہفتے میں تین دن بند کرنیکی تجویزپیش

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے بعد تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن بندکرنے کی تجویز پیش کردی گئی جبکہ زیادہ شرح والے شہروں میں 10 روز کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا دوسرا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں نئی بندشوں کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غورآئیں۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے اور اسلام آباد میں 7 روز کے لیے سکولز کو آن لائن کرنے کی بھی تجویز زیر غور آئی۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ٹیسٹنگ پر بریفنگ دی گئی، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس و ٹیچرز کی لازمی ویکسینیشن کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔

دریں اثنا کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے شرکا کو ملک میں اومی کورون کے پھیلاؤ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بتایا گیا کہ موجودہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 5000 یومیہ، ہوسپٹلائزیشن ریٹ 2.5 گنا اور آئی سی یو ریٹ میں 30 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کابینہ نے اومی کرون سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز، ماسک کے استعمال اور ویکسی نیشن مکمل کرنے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا تاہم کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ایسے اقدامات اٹھانے سے گریز کرے گی جس سے کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں