پاک ایران سرحد پر 68پاکستانی شہری گرفتار

کوئٹہ:پاک ایران سرحد پر ایرانی فورسز نے 68 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

بہتر روزگار کی تلاش میں ایران سے یورپ جانے والی 68پاکستانی باشندے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

لیویز فورس کا کہنا ہے کہ گرفتار پاکستانی بغیر سفری دستاویزات کے سفر کررہے تھے، گرفتار قیدیوں میں پنجاب کے 51، خیبرپختونخوا کے 11 اور بلوچستان کے 06 افراد شامل ہیں۔

ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار قیدیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔

لیویز فورس کے مطابق گرفتار 04 باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ نہ ہونے پر واپس ایرانی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارافراد کی محکمہ صحت کی جانب سے اسکریننگ بھی کی گئی ہے جبکہ ابتدائی تفتیش کے بعد تمام قیدیوں کو لیویز تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مزید تفتیش ایف آئی اے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں