پشاور: حیات آباد میں واقع شوکت خانم ہسپتال پشاور سے لاکھوں روپے مالیت کی انجکشن چوری ہوگئے۔پولیس نے منیجر ایڈمن اینڈ سکیورٹی کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں دوران انسپکشن انہیں معلوم ہوا کہ ریڈیالوجی کے سٹور سے 29لاکھ روپے مالیت کے انجکشن چوری ہو ئے ہیں جس پر انہوں نے تمام ملازمین کو روکا۔
اس دوران ایک خاتون ملازمہ نے تلاشی دینے سے انکار کیا جس پر خاتون ایچ آ ر آفیسر نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے سامان سے آٹھ عدد انجکشن برآمد ہوئے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے اسے شوکاز نوٹس جاری کیا تاہم وہ تسلی بخش جواب نہ پیش کر سکی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔