معیشت مضبوط ہورہی ہے،رجسٹرڈ کاروبار منافع میں ہیں۔ وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ کورونا باعث پیداہونے والےچیلنجز کے باوجودرجسٹرڈ کاروباروں کے منافع کی شرح میں اضافہ ہوا،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت مضبوط ہورہی ہےاور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کوروناکےباعث پیداہونے والےچیلنجز کےباوجودرجسٹرڈ کاروباروں کے منافع کی شرح میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 9 ماہ کےدوران رجسٹرڈ کاروباروں کےمنافع میں59 فیصد اضافہ ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے، ملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا امید ہے کاروبار اورآجر ان فوائد میں افرادی قوت کوبھی شامل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں