5مارچ کو کورونا قوانین سب ماضی کا حصہ ہونگے صرف ماسک لاگو ہوگا 5 مارچ کورونا آزادی کا دن ہوگا،ان خیالات کا اظہار آسٹرین وزیراعظم کارل نہیمر نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ 5 مارچ کو کورونا آزادی کا دن منایا جائے گا اگر کورونا کی صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو کورونا نرمی کا دوبارہ جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ ماسک کی شرط کو چھوڑ کر 5 مارچ کو تمام کورونا قوانین کو ختم کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ویانا کے سٹی کونسلر پیٹر ہیکر اور ماہرین کی طرف سے کورونا نرمی پر تنقید جاری ہے جو تمام حفاظتی اقدامات کے ڈی فیکٹو خاتمے کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔
وزیراعظم کارل نیہمر نے جمعہ کو ایک مقامی ٹیلی ویژن پرمارننگ شو میں ابتدائی مراحل کا دفاع کیا۔کورونا وائرس کی نرمی پر بحث زیادہ پرجوش ہے اور شاید کبھی کبھی کوروناصورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ چانسلر نے کہا کہ ماہرین کے ساتھ مل کر ایک محفوظ عمل تیار کیا گیا ہے پیشین گوئیاں ہمارے آسان اقدامات کو قابل بنائے گی۔لیکن 5 مارچ تک کوروناصورتحال پر سختی سے کنٹرول کیا جائے گا۔
5 مارچ تک صورت حال کا از سر نو جائزہ بھی لیا جا سکتا ہے۔لہٰذا اگر اگلے چند ہفتوں میں تعداد پھٹ جاتی ہے تو کورونا نرمی کو دوبارہ واپس لیا جا سکتا ہے۔ لازمی ویکسینیشن کے حوالے سے وزیراعظم نے واضح کیا کہ ہم نے کورونا نرمی قوانین کو قومی کونسل میں 80 فیصد اکثریت کے ساتھ پاس کرکے ان پر فیصلہ کیا ہے۔ 16 مارچ سے کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی ہونے چاہئیں۔تاہم 8 مارچ تک لازمی ویکسینیشن کمیشن ایک سفارش کرے گا کہ آیا لازمی ویکسینیشن ابھی بھی ضروری ہے۔
یادرہے کہ پوری دنیا میں آسٹریا پہلا ملک ہے جو 5 مارچ کو کورونا آزادی خوشی کا دن منانے جارہا ہے۔اور توقع کی جارہی ہے کہ آسٹریا بھر میں حکومتی سطح پر اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سےفریڈم مارچ اور ریلیاں متوقع ہیں۔