15

فرانس نےسفارتی احتجاج ختم کر دیا ،معاہدہ منسوخی پر مفادات کا مضبوط دفاع کریں گے

پیرس(33نیوز) سفارتی احتجاج ختم ،فرانس کا آبدوز معاہدہ سفیر واپس آسٹریلیا بھیجنے کا اعلان
فرانس کے وزیر خارجہ جیان یویس ڈریان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ فرانسیسی سفیرجین پیرے تھیبالٹ کو اب 2 مقاصد کے ساتھ واپس آسٹریلیا بھیجا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفیر آسٹریلیا کے ساتھ مستقبل میں ہمارے تعلقات کا نیا آغاز کریں گے اور آبدوز معاہدے کی منسوخی پر ہمارے مفادات کا مضبوط دفاع کریں گے۔
دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے فرانسیسی سفیر کی واپسی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
فرانس نے آسٹریلیا کی جانب سے فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدے کی منسوخی کے بعد کئی ہفتوں کاسفارتی احتجاج ختم کرتے ہوئے اپنا سفیر واپس بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر آسٹریلیا کیساتھ تعلقات کا نیا آغاز اورمعاہدہ منسوخی پر مفادات کا مضبوط دفاع کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس نے آسٹریلیا کی جانب سے اس کے ساتھ آبدوزمعاہدہ ختم کرنے کے بعدسفارتی احتجاج کرتے ہوئے 17ستمبر کو اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں