روس نے یوکرین کے دو شہروں پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ یورپی ممالک سمیت 36 ممالک کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی افواج نے یوکرین کے دو جنوب مشرقی شہروں اور ایک نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریبی علاقے پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ دیگر مقامات پر روس کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
دوسری جانب روس نے یورپی ممالک اور کینیڈا سمیت 36 ممالک کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر کو روس کی سرکاری ایوسی ایشن ایجنسی نے یہ اقدام یورپی یونین اور کینیڈا کی جانب سے یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کے جواب میں کیا ہے۔
روسی ایوی ایشن ایجنسی کے مطابق ان ممالک کے طیارے خصوصی اجازت نامے کے بعد ہی روس کی فضائی حدود میں داخل ہوسکیں گے۔
دریں اثنا روس پر پابندیوں کے حوالے سے صدر پیوٹن نےمغرب کوجھوٹ کی سلطنت قراردیدیا ہے جب کہ روسی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ہماری جوہری افواج جدید جنگی پوزیشن پر ہیں۔